ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کوہلی کو ایک پائیدان کا نقصان، اشون آل راؤنڈرکی فہرست میں ٹاپ پر

کوہلی کو ایک پائیدان کا نقصان، اشون آل راؤنڈرکی فہرست میں ٹاپ پر

Wed, 15 Mar 2017 10:33:27    S.O. News Service

دبئی، 14؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی آئی سی سی کی آج جاری تازہ ترین ٹیسٹ درجہ بندی میں بلے بازوں کی فہرست میں ایک مقام کے نقصان سے چوتھے مقام پر کھسک گئے جبکہ روی چندرن اشون نے آل راؤنڈر وں کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے اور گیند بازوں کی فہرست میں اپنی ٹاپ پوزیشن کو برقرار رکھاہے ۔کوہلی(847پوائنٹس)نے اب تک آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی چار اننگوں میں صفر، 13، 12اور 15رن بنایا ہے ۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بلے بازوں کی درجہ بندی میں دو مقام کے فائدے کے ساتھ چوتھے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ولیمسن نے جنوبی افریقہ کے خلاف 130رنوں کی اننگ کی بدولت جو روٹ اور وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ولیمسن کے اب 869پوائنٹس ہیں اور وہ تیسرے مقام پر موجود جو روٹ(848 )سے21پوائنٹس) سے آگے اور ٹاپ پر چل رہے آسٹریلیائی کپتان اسٹیو اسمتھ(936سے 67پوائنٹس) پیچھے ہیں۔ہندوستانی بلے باز چتیشور پجارا چھٹے مقام پر برقرار ہیں۔گیند بازوں کی فہرست میں سرفہرست 10گیندبازوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے، اشون اور رویندر جڈیجہ ٹاپ پر بنے ہوئے ہیں۔اس درمیان آل راؤنڈر وں کی فہرست میں اشون نے ثاقب الحسن کو پچھاڑکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے ، اشون کے 434پوائنٹس ہیں جو ثاقب (403)سے 31زیادہ ہیں۔


Share: